جشن معراج النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم

کے جی این ایجوکیشن سینٹر میں معراجُ النبی ﷺ کی پُرنور محفل
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مظفرپور: کے جی این ایجوکیشن سینٹر فار قرآن اینڈ دینیات، جو کے جی این ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام چل رہا ہے، میں آج بعد نمازِ مغرب معراجُ النبی ﷺ کی مناسبت سے ایک پُرنور اور بامقصد محفل منعقد کی گئی۔
اس محفل میں طلبہ و طالبات کے ساتھ اساتذۂ کرام نے شرکت کی۔
محفل کے دوران اساتذۂ کرام نے واقعۂ معراج النبی ﷺ کی عظمت، اس کے روحانی اسرار اور امتِ مسلمہ کے لیے اس کے عملی پیغامات پر تفصیلی خطاب کیا ۔
اس موقع پر طلبہ و طالبات نے حمد و نعت پیش کیں۔
آخر میں فاتحہ، درود و سلام پڑھے گئے اور شیرینی تقسیم کی گئی، جس کے ساتھ محفل اختتام پذیر ہوئی۔
منتظمین کے مطابق اس طرح کی دینی و اصلاحی محافل سے طلبہ و طالبات کے اخلاق و کردار کی تعمیر میں مدد ملتی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

کلمہ گو کی تکفیر میں احتیاط کے سلسلے میں امام اعظم ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کا رویہ

تقویٰ کی حقیقت اور اس کا سماجی پہلو

علم کا مقصود اور اس کے درجات