Posts

Showing posts from September, 2024

اقوال کفریہ کی قسمیں

Image
  اقوال کفریہ کی قسمیں کفری اقوال دو طرح کے ہوتے   ہیں : اول : متفق علیہ ،وہ اقوال جن کے کفر ہونے پر تمام علما ء و مجتہدین اور فقہا و متکلمین کا اتفاق ہے اس کےقائل   کا عمل باطل ہوجاتا ہے اس کا نکا ح ٹوٹ جات ا ہے، وہ اسلام سے باہر ہوجاتا ہے اور اس سےاسلام کے تمام بنیادی احکام ساقط ہوجاتے ہیں ۔ اس لیے   فقہائے کرام   اس کو تو بہ واستغفار , تجدید نکاح   اور تجدید اسلام کا حکم   دیتے ہیں۔ دوم : مختلف فیہ   جن اقوال کے کفری ہونے میں اختلاف ہے اگر چہ اختلاف ضعیف ہی کیوں نہ ہو لیکن اس اختلاف کی وجہ سے حکم میں تخفیف ہوجائے گی ،اس کے قائل و متکلم پر فقہائے کرام تو بہ واستغفار اوراحتیاطاً تجدید نکاح کا حکم   دیتے ہیں ۔   اس سلسلے میں صاحب در مختار علامہ    محمد بن عل ی بن عبد الرحمن حنفی حصكفی رحمۃ اللہ علیہ ( ١٠٨٨ ھ )تحر یر فرماتے ہیں : وفي شرح الوهبانية للشرنبلالي: ما يكون كفرا اتفاقا يبطل العمل والنكاح وأولاده أولاد زنا، وما فيه خلاف ‌ يؤمر ‌ بالاستغفاروالتوبة وتجديد النكاح . ( [1] ) ’’وھبانیہ کی شرح میں ہے کہ جن اقوال ...