فرشتوں کے بارے میں اسلامی عقیدہ

 

فرشتوں کے بارے میں اسلامی عقیدہ

 حضور داعی اسلام ادام اللہ ظلہ علیناکی مجلس میں ہم حاضر تھے کہ دوران گفتگوفرشتوں کاذکرآیا، آپ نے فرما یا: انسا ن وجنات اور دیگر مخلوقات کی طرح فرشتے بھی اللہ تعالیٰ کی مخلوق ہیں ، اللہ نے ان کو پیدا کیاہے اورمختلف کاموں ںپر لگایاہے وہ اپنے کاموں ںپراسی طرح  لگے ہوئے ہیں، جیسے ہمارے حواس ( کان، آنکھ، ناک، وغیرہ)اپنے کاموں پر لگے رہتے ہیں۔

پھر فرمایا:فرشتے نوری مخلوق ہیں،اللہ کے حکم سے مختلف صورتوں میں ظاہر ہوسکتے ہیں ۔وہ اپنے کاموں سے تھکتے نہیں۔ان میں نہ کوئی مرد ہے اور نہ عورت ،وہ زمین و آسمان میں پھیلے ہوئے ہیں ،اپنے مالک و خالق کے حکم کے مطابق کاموں کو انجام دے رہے ہیں اور جب تک اللہ کی طرف سے کوئی حکم نہ آجائے اسی طرح لگے رہیں گے ، ان میں بھی مراتب ہوتے ہیں اوربعض بعض پہ فوقیت رکھتے ہیں ۔

اسلامی عقیدہ یہ ہے کہ فرشتے نہ اللہ کے بیٹے   ہیں اور نہ بیٹیاں، کیونکہ اللہ کی صفت: لَمْ یَلِدْ وَلَمْ یُوْلَدْ۔ ہے یعنی اللہ نہ کسی کا باپ ہے نہ بیٹا۔

پھرفرمایا: فرشتوں کو اللہ نے کھانے پینے جیسی حاجتوں سے پاک رکھا ہے ، انسان وجنات میں شر اور فساد پائے جاتے ہیں، جبکہ فرشتوں میں یہ بری خصلتیں نہیں پائی جاتیں ،کیونکہ اللہ تعالیٰ نے انھیں ہر طرح کی برائیوں سے پاک اور معصوم بنایاہے۔

Comments

Popular posts from this blog

کلمہ گو کی تکفیر میں احتیاط کے سلسلے میں امام اعظم ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کا رویہ

تقویٰ کی حقیقت اور اس کا سماجی پہلو

علم کا مقصود اور اس کے درجات