کلمہ گو کی تکفیر میں احتیاط کے سلسلے میں امام اعظم ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کا رویہ
کلمہ گو کی تکفیر میں احتیاط کے سلسلے میں امام اعظم ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کا رویہ امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ(۱۵۰ھ) حتی الامکان کلمہ گو کی تکفیر سے احتراز کرتے تھے، آپ کا مسلک اور رویہ یہ تھا کہ اگر کسی مسلمان کے کسی قول میں کفر کی متعدد پہلو ہوتے اور صرف ایک پہلو ایمان کا ہوتا تو دیگر تمام پہلوؤں پر ایمان کے پہلو کو ترجیح د یتے اور ہر ممکن حد تک اہل اسلام اور اہل توحید کے قول و فعل کی تاویل فرماتے: معروف عالم و محقق اور سیرت نگار ،صاحب ’’ عقود الجمان فی مناقب الامام الاعظم ابی حنیفۃ النعمان ‘‘ محمد بن یوسف بن علی بن یوسف دمشقی شافعی (۹۴۲ھ) رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی مذکورہ کتاب میں امام اعظم قدس سرہ کا ایک واقعہ یوں نقل کیا ہے : روى القاضي أبو عبدالله الصيمري عن زائدة ، وأبو الموئد الخوارزمي عن محمد بن قاتل: قالا : إن رجلا قصد أبا حنيفة فقال : ماتقول في رجل لا يرجو الجنة ، ولايخاف من النار، ولا يخاف الله تعالى ، ويأكل الميتة ، ويصلى بلا ركوع ولا سجود ، ويشهد بما لا يرى ، ويبغض الحق ، ويحب الفتنة ، ويفر من الرحمة ، ...

Comments
Post a Comment