Posts

سب سے کمتر جان اپنے آپ کو

Image
سب سے کمتر جان اپنے آپ کو  ۱۹ ؍دسمبر ۲۰۱۷ بروز منگل بعد نماز ظہر مرشد گرامی حضور داعی اسلام ادام اللہ ظلہ علینا نے اس فقیر سراپا تقصیر کو طلب کیا ، حاضرخدمت ہوا دست بوسی کے شرف سے مشرف ہوا اور اشارہ پاکر سامنے لگی کرسی پر بیٹھ گیا، اس مجلس میں مولانا طارق رضا قادری پہلے سے حاضر تھے، یہ مجلس مخدوم شیخ سعد ہاسٹل جو اس وقت زیرتعمیر ہے، چوتھی چھت کی ایک دو روز ہی میں ڈھلائی ہونے والی ہے اس کے سامنے جانب مغرب دھوپ میں چارپائی پر سرکار جلوہ افروز تھے، چار پائی کے پائتانے چار کرسیاں لگی تھیں، ایک کرسی پر مولانا طارق رضا نبیرہ مفتی عبد الواجد قادری دربھنگوی بیٹھے تھے، دوسری کرسی جس پر فقیرنے بیٹھنے کا ارادہ کیا اس پر چائے کی پیالی موجود تھی جس میں سرکار کا خوردہ جو ہم جیسوں کے لیے آب حیات سے کم نہیں، فقیر نے اس پیالی کو ہاتھ میں لیا اور بچی ہوئی چائے نوش کرتے ہوئے کرسی پر بیٹھ گیا ـ سرکار نے فقیر کی طرف نظر کرم فرمایا اور تبسم فرماتے ہوئے خیریت دریافت کی ـ معا مولانا امام الدین مصباحی کی طرف نظر گئی جو مخدوم شاہ مینا ہاسٹل کی طرف جا رہے تھے، فرمایا کہ مولانا کو بھی بلالو! ۔اب...

ہم شیاطین کی شرارتوں سے حفاظتی تدابیر کرنے کے مکلف ہیں نہ کہ اس کے وجود کو مٹانے کے مکلف ہیں؟

Image
ہم شیاطین کی شرارتوں سے حفاظتی تدابیر کرنے کے مکلف ہیں نہ کہ اس کے  وجود کو  مٹانے کے مکلف ہیں؟

مثبت سوچ ہی مثبت نتائج لاتے ہیں

Image
مثبت کاموں کی رفتار اتنی تیز ہونی چاہیے کہ منفی افکار خود دم توڑ دے۔

محلے کی مسجد میں دوسری جماعت قائم کرنا کیسا ہے؟

Image
محلے کی مسجد میں دوسری جماعت قائم کرنا کیسا ہے؟ سوال : کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ  ایک گاؤں ہے جس میں ساٹھ  سے ستر گھر مسلمانوں کی  آبادی ہے،  سارے لوگ ایک ساتھ نماز پڑھتے ہیں، زید جو ایک سنی عالم دین  ہے اس گاؤں کے لوگوں نے  بحیثیت امام و خطیب  زید کو پہلے سے مقرر کر رکھا ہے ،لیکن  بکر اس گاؤں کے ہی رہنے والے ہیں  وہ بھی ایک سنی عالم ہیں جو نماز باجماعت کے پہلے سے بھی پابند نہیں رہے ہیں لیکن وہ پہلے زید کی اقتدا میں کبھی کبھی  نماز ادا کرتے تھے  اب بکر کو زید سے  کسی بنا پر نااتفاقی ہوگئی ہے اور انہوں نے چند دنوں سے اسی مسجد میں دو چار لوگوں کے ساتھ اپنی الگ جماعت قائم کر نی شروع کردی ہے جس سے گاؤ ں کے سنی مسلمان پریشان ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ بکر نے  الگ جماعت قائم کرکے غلط کیا ہے اس طرح ہمارا گاؤں دو حصے میں بٹ جائے گا ۔اس بارے  میں مقتدر علمائے اہل سنت کا کیا موقف ہے مدلل جواب سے آگاہ فرمائیں ۔ المستفتی:طالب رضا علیمی منظری مقصود پور اورائ ،مظفرپور ،بہار ۱۵ ؍ستمبر ۲۰۲۳ء بسم اللہ ...

درجات اہل محبت کا نصیبہ ہے

Image
  درجات اہل محبت کا نصیبہ ہے ۲۱ ؍نومبر ۲۰۱۵ ءبروز سنیچر بعد نماز مغرب ہفتہ واری مجلس میں اساتذہ جامعہ عارفیہ موجود تھے ، درمیان گفتگو مرشدی حضور داعی اسلام ادام اللہ ظلہ علینا نے فرمایاکہ سلوک کی راہ متعدد ہیں الطرق الی اللہ کعدد انفاس الخلائق یوں ہی سالک الی اللہ کے بھی مختلف درجات ہیں۔ اہل طاعت : جو فرائض و واجبات اور سنن و نوافل کے ذریعے اللہ کی راہ میں اور طلب میں لگا ہو۔ اہل مجاہدہ : جو اعمال کے ساتھ مجاہدہ بھی کرتا ہو مثلا صبر و توکل ،زہد اور نفس کشی کے ذریعے اللہ کی رضا و قرب کا طالب ہو۔ اہل محبت : جو اعمال و مجاہدہ کے ساتھ آتش ارادت اور عشق الٰہی میں اپنے وجود اور ارادے کو جلا چکا ہو ـ ۔ اللہ کا قرب اہلِ محبت کے لیے آسان ہے جب کہ اہل طاعت اور اہل ِمجاہدہ کے لیے بہت مشکل ہے لیکن نجات کی قوی امید ہے اگر چہ درجات اہل ِمحبت کا نصیبہ ہے ـ ۔ سالکین راہ طریقت اور قرب الٰہی کے طالبین کے لیے عرفا نے متعدد شرائط کا ذکر کیا ہے ، ان شرائط میں پہلی شرط توبہ ہے اور اس کی بھی تین قسمیں ہیں پہلی : عوام کی توبہ، دوسری خواص اور تیسری اخص الخواص کی توبہ: پہلی قسم : معصیت...

کفر کی تعریف و تفہیم

Image
  کفر کی   تعریف و تفہیم عصر حاضر میں کفر و اسلام کے حوالے سے افراط و تفریط پایا جاتا ہے ایسے میں اس کی تفہیم ضروری ہے۔   علامہ ابن عابدین شامی(۱۲۵۲ھ) رحمۃ اللہ علیہ کفر کی تعریف کرتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں: هُوَ ‌ إنْكَارُ ‌ مَا ‌ عُلِمَ ‌ ضَرُورَةً ‌ أَنَّهُ مِنْ دِينِ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَإِنْكَارِ ’’وُجُودِ الصَّانِعِ وَنُبُوَّتِهِ ‘‘ - عَلَيْهِ الصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ – ’’ وَحُرْمَةِ الزِّنَى وَنَحْوِهِ‘‘. [1] ’’کفر نام ہے ان چیزوں کے انکار کا جن کا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دین سے ہونا یقینی اور بدیہی طور پر معلوم ہو، جیسے دنیا کے بنانے والے کے وجود کا انکار یا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کا انکار یا زنا کے حرام ہونے کا انکار یا اس جیسی چیزوں کا انکار۔‘‘ امام ابن شرف نووی ( ٦٧٦ھ) رحمۃ اللہ علیہ مسلم شریف کی شرح میں فرماتے ہیں: وَاعْلَمْ أَنَّ مَذْهَبَ أَهْلِ الْحَقِّ أَنَّهُ لَا يُكَفَّرُ أَحَدٌ مِنْ أَهْلِ الْقِبْلَةِ بِذَنْبٍ وَلَا يُكَفَّرُ أَهْلُ الْأَهْوَاءِ وَالْبِدَعِ وَأَنَّ مَنْ جَحَدَ مَا ...

صاحبان اعتدال سے گزارش

Image
  صاحبان اعتدال سے گزارش   ہمارے دور کے اہل انصاف ،ذی فہم،صاحب اعتدال علما و مشائخ اپنی اپنی عزت و آبرو بچانے کے چکر میں لگے ہوئے ہیں، کیا مجال کہ یہ حضرات حق گوئی کی جرأت کا مظاہرہ کریں ،ان کی حکمت و مصلحت کا پہلو اتنا غالب ہے کہ ان کے سامنے کسی مسلمان کو بلا تحقیق کافر و مشرک بنا دیا جاتا ہے اور یہ علما و مشائخ خاموش تماشائی بنے رہتے ہیں ،ان کو جتنی فکر اپنی عزت و آبرو کی ہے، کا ش   ان کو اسلامی اقدار و اصول اور کلمہ طیبہ کی عظمت کا بھی اتنا ہی خیال ہوتا ؎ اے خاصۂ خاصان رسل وقت دعا ہے امت پہ تری آکے عجب وقت پڑا ہے آج لوگ صرف دنیا کی عزت و احترام کی طلب میں اس قدر مگن ہیں کہ آخرت کے دائمی عذاب کی بھی پرواہ نہیں کرتے ،نہ اللہ کے دین کے اقدار کی فکر اور نہ کلمہ طیبہ کی عظمت کا خیال اور نہ مسلمانوں کی آبرو کی فکر بس کسی طریقے سے اپنے معاملات بہتر ہوجائیں ، اپنی اولاد کا مستقبل محفوظ رہے ،نہ حق و صداقت کی فکر اور نہ قوم کے حال و مستقبل کا خیال ، دین اور دین کے اصول مٹ جائیں تو مٹ جائیں لیکن مسلک و مشرب کی انا کسی طریقے سے باقی رکھنے کی کوشش ہمہ جہت جاری و ساری...