اسلامی عقیدہ، ضروریات دین و سنیت
اسلامی عقیدہ عقیدہ دل کے اذعان و یقین کا نام ہے۔ جس کا تعلق سراسر قلب سے ہے، اعضا و جوارح سے نہیں ہے۔ اعضا و جوارح سے جس علم کا تعلق ہے ، اسے اصطلاح میں ’’فقہ‘‘ سے تعبیر کرتے ہیں مگر چونکہ دل ایک امر مخفی ہے، جس کی کیفیت کا جاننا ہر کسی کے لیے ممکن نہیں ، اسی لیے ظاہر کو باطن کی علامت کے طور پر مقرر کردیا گیا۔ لہذا جب کوئی شخص زبان سے کچھ کہتا ہے یا اپنے حرکت و عمل سے کوئی کام کرتا ہے تو کہا جاتا ہے کہ فلاں مسلم ہے اور فلاں غیر مسلم ہے۔ کلمہ طیبہ کی عظمت آپ اس حدیث کو یاد کریں جب ایک موقع پر اسلامی فوج نے کفار پر چڑھائی کی تو کچھ لوگوں نے کلمہ پڑھنا شروع کردیا، بعض صحابہ نے کلمہ سن کر ہاتھ روک لیے اور بعض صحابہ نے یہ سمجھ کر کہ اپنی جان بچانے کی خاطر اس وقت کلمہ پڑھ رہا ہے، یہ مانا نہیں جائے گا، ان میں سے ایک کو قتل کردیا۔ یہ خبر سرور کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تک پہنچی تو سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان حضرات سے پوچھا کہ جب اس نے کلمہ پڑھ لیا پھر تم نے اسے کیوں قتل کیا؟ انہوں نے بتایا کہ یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! وہ صرف اپنی جان کی...