خواجہ غریب نواز قدس سرہ اور شہید عشق نبی سید شاہ شعیب صادق القادری علیہ الرحمہ کی یاد میں تقریب
خواجہ غریب نواز قدس سرہ اور شہید عشق نبی سید شاہ شعیب صادق القادری علیہ الرحمہ کی یاد میں تقریب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تاریخ: 12 جنوری 2025 مقام: کے جی این ایجوکیشن سنٹر، رتوارہ چندن، مظفر پور وقت: 10:00 بجے صبح تا 12:00 بجے دوپہر کے جی این ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ، رتوارہ چندن، مظفر پور کے زیر اہتمام عرسِ خواجہ غریب نواز قدس سرہ اور شہید عشق نبی سید شاہ شعیب صادق القادری علیہ الرحمہ کے ایصالِ ثواب کے سلسلے میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب کا مقصد ان عظیم مشائخ کی تعلیمات کو اجاگر کرنا اور طلبہ کی تعلیمی و اخلاقی کامیابیوں کی حوصلہ افزائی تھا۔ تقریب میں علاقے کے معززین، والدین، علماء کرام، اور طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ علمائے کرام میں حضرت علامہ محمد مطیع الرحمن رضوی، مولانا اختر علی چشتی، اور ڈاکٹر فصیح الزماں قادری نے مشائخ کی تعلیمات اور ان کی دینی خدمات پر روشنی ڈالی۔ انعامات کی تقسیم: تقریب کے دوران مختلف کیٹیگریز میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کو انعامات دیے گئے: 1. قرآ...